ملتان(نمائندہ نوائے وقت)محکمہ صحت پنجاب اور محکمہ صحت جنوبی پنجاب کے درمیان باہمی رابطہ نہ ہونے سے انتظامی معاملات شدید متاثر ہونے لگے ہیں چند روز قبل محکمہ صحت جنوبی پنجاب نے پولیو میں ناقص کارکردگی پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ملتان ڈاکٹر غلام مرتضی ناتک کو معطل کر کے مراسلہ جاری کر دیا تھا لیکن ایک روز بعد ہی جب محکمہ صحت پنجاب نے سی ای او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر علی مہدی کو پیڈا ایکٹ کے تحت کی جانے والی انکوائری پر معطل کیا تو ان کی جگہ پر پہلے سے ہی معطل کئے جانے والے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام مرتضی کو سی ای او ہیلتھ ملتان کا اضافی چارج سونپ دیا ہے جسکی وجہ سے محکمہ صحت پنجاب اور جنوبی پنجاب کے افسران میں چپقلش بڑھتی نظر آرہی ہے۔
محکمہ صحت پنجاب