کامونکی:ڈاکو چوکیداروں کو یرغمال بناکرپلانٹ سے نقدی اور کیبل لے گئے

کامونکی(نمائندہ خصوصی)نامعلوم ڈاکو چوکیداروں کو یرغمال بناکر ہزاروں روپے نقدی اور کیبل لے گئے،جبکہ واہنڈو کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل چھین کر شہری کو فائرنگ کر زخمی کردیا،بتایا گیا ہے کہ جی ٹی روڈ سالار منہیس کے قریب مال خان سکنہ چکوال اور عبدالروف کھوکھر سکنہ گجرات بند پڑے گوشت کے پلانٹ پرچوکیدارہ کرتے ہیں گذشتہ رات ساڑھے دس بجے کے قریب چار مسلح ڈاکو پلانٹ کے اندر گھس آئے جنہوں نے دونوں کو یرغمال بناکر ان سے 7500روپے نقدی موبائل فونز اور کیبل چھین لئے اور فرار ہوگئے،جبکہ چک رامداس کے قریب تین ڈاکوئوں نبیل سے اسکی موٹر سائیکل ، گاؤں کوٹ دیس راج سے شہری سے ایک اور موٹرسائیکل چھین لیا جس پر  گاؤں کے لوگوں نے ڈاکوؤں کا پیچھا کیا تو  ڈاکو دونوں موٹرسائیکل چھوڑ کر کھیتوں میں چھپ گئے فیروز والا پولیس نے تھانہ واہنڈو کو اطلاع کی کہ وہ اپنا چھینا ہوا موٹر سائیکل لے جائیں پولیس مدعی نبیل اور ابوبکر اعوان کے ہمراہ موٹر سائیکل لینے آرہے تھے کہ منڈیالہ تیگہ دیوان روڈ پر انہیں ڈاکوؤں نے نبیل اور ابوبکر سے دوبارہ موٹرسائیکل چھینتے ہوئے مزاحمت کرنے پر چالیس سالہ ابوبکر اعوان کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا  ۔

ای پیپر دی نیشن