ایمن آباد:ٹیچنگ ہسپتال میں یوم فزیوتھراپی کے موقع پر سادہ تقریب

Sep 12, 2022

ایمن آباد ( نمائندہ نوائے وقت ) شعبہ فزیوتھراپی ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں عالمی دن برائے فزیوتھراپی کے موقع پر پر ایک نہایت سادہ تقریب کا اہتمام کیا گیا گیا جس کے مہمان خصوصی  ایم ایس ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال ڈاکٹر سہیل انجم بٹ اس کے علاوہ تقریب میں ڈاکٹر سجاد دھاریوال  ڈاکٹر میاں زاہد  ڈاکٹر آصف جاوید، سینئر ممبران پی ایم اے، اے ایم ایسز ،ڈی ایم ایس ایچ او ڈی آرتھو ،میڈیسن، اور نیورو،  پرنسپل نرسنگ اسکول ,نرسنگ سپرنٹنڈ نٹ  ،سینٹری انسپکٹر ندیم ، ذکاء اللہ، ٹریننگ کے لیے  آئے ہوئے طلبہ اور فزیوتھراپی  کے عملے رانا اشفاق ، شکیل ملک نے بھرپور شرکت کی۔ انچارج شعبہ فزیوتھراپی ڈاکٹر عدیل الرحمن نے نے تقریب کے شرکاء کو فزیو تھراپی کی اہمیت، اس دن کے منانے کا مقصد اور اس دن کا خصوصی پیغام جوڑوں میں تکلیف اور اس میں ورزش کا کردار شرکاء تک پہنچایا۔ تقریب کے اختتام پر  ایک مختصر سی واک بھی کی گئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر عدنان ، ڈاکٹر بلال فزیو، مرزا شعیب بھی موجود تھے۔ 

مزیدخبریں