گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )جماعت اہل سنت پاکستان کے وفد کی ضلعی امیر حاجی محمد یعقوب چشتی کی قیادت میں عالمی مبلغ اسلام پیر زادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی امیر اعلیٰ ادارۃ المصطفیٰ سے ملاقات کی وفد میں ضلعی ناظم اعلی مولانا حافظ محمد رفیق قادری ، ناظم خدمت خلق حافظ محمد عمران یعقوب سیالوی ،صاحبزادہ حافظ محمد ابوبکر رفیق ،محمد اکرم بیگ اور حافظ محمد یعقوب فریدی شامل تھے ۔وفد سے ملاقات کرتے ہوئے علامہ پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی نے کہا کہ سیلاب و زلزلوں اور آفات وبلیات کا آنا اللہ کی ناراضگی ہے توبہ استغفار کر کے اللہ کو راضی کرنا ہو گا مستحقین اور متاثرین سیلاب کی امداد کرنا بہت بڑا صدقہ جاریہ اور اجروثواب کا باعث ہے افواج پاکستان ، جماعت اہل سنت پاکستان تمام مذہبی ، سماجی فلاحی ادرے قابل تحسین و تعریف ہیں جو اس وقت متاثرین سیلاب زدگان کے لئے میدان عمل میں ہیں ادراۃ المصطفیٰ پاکستان کے رضاکار پورے پاکستان میں خدمت خلق کے جذبے کے تحت متاثرین سیلاب زدگان کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ اس دکھ بھری گھڑی میں مدارس ، سکولز کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبا اور طالبات کا آگے بڑھ کر کردار ادا کرنا بہت بڑا اعزاز ہے ۔