گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ (ق) علماء و مشائخ ونگ کے ضلعی صدر محمد عتیق الرحمن شیخ اور پی ٹی آئی کے رہنمائوں محمد عمران چٹھہ اور مقدس چیمہ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف کے کامیاب جلسوں سے ثابت ہوتا ہے کہ آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی دو تہائی اکثریت حاصل کرے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف و ٹکٹ ہولڈر این اے 79 محمد احمد چٹھہ سے خصوصی ملاقات کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر محمد احمد چٹھہ کو گوجرانوالہ میں کامیاب جلسہ کی مبارکباد دیتے ہوئے محمد عمران چٹھہ کا کہنا تھا کہ یورپ میں رہنے والے اوورسیز پاکستانیوں کی تمام تر ہمدردیاں عمران خان کے ساتھ ہیں۔
انتخابات میں پی ٹی آئی دو تہائی اکثریت حاصل کرے گی:عتیق الرحمن شیخ،عمران چٹھہ
Sep 12, 2022