گوجرانوالہ کے غیور عوام نے عمران خان کے حق میں فیصلہ دیدیا: صدیق مہر

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )قائد عمران خان کا پر تپاک استقبال اور سابقہ تمام جلسوں کا ریکارڈ توڑنے پر گوجرانوالہ کے شہریوں اور کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، پورے ملک کی طرح گوجرانوالہ کا تاریخ ساز جلسہ امپورٹڈ حکومت نامنظور کا اعلان ہے اور گوجرانوالہ کی غیور عوام نے عمران خان اور حقیقی آزادی کی تحریک کے حق میں اپنا دوٹوک فیصلہ سنا دیا ہے ۔ مسلط کردہ نا اہل حکمرانوں سے نجات کیلئے عمران خان کی متوقع کال پر لبیک کہتے ہیں اور جعلی حکمرانوں سے جلد سے جلد نجات حاصل کرنے کا عہد کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی این اے 77 چوہدری محمد صدیق مہر نے مرکزی سیکرٹریٹ میں جلسہ کے بعد کارکنوں اور شہریوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں مرکزی رہنما پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید خان مرکزی سیکرٹریٹ این اے 77 میں تشریف لائے اور سینئر رہنما چوہدری صدیق مہر کے ساتھ خصوصی ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیالات کیا ۔ ملاقات کے بعد سینیٹر فیصل جاوید خان نے مرکزی سیکرٹریٹ میں موجود دیگر قائدین اور کارکنان کے ساتھ بھی گفتگو کی اس موقع پر بائو رفیق مہر ، چوہدری عثمان صدیق مہر ، میاں طارق محمود، لالہ اسد اللہ پاپا و دیگر بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن