ہیلتھ کار ڈ کے ذریعے علاج کرانے والوں کیلئے آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں:وزیر اعلیٰ پنجاب 

Sep 12, 2022 | 12:06

ویب ڈیسک

وزیر اعلیٰ پنجاب چو دھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا۔اجلاس ہیلتھ کارڈ کی افادیت کو مزید بہتر بنانے  کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے ہیلتھ کارڈ کے ذریعے علاج کرانے والے مریضوں کیلئے پینل میں مزید ہسپتال شامل کرنے کی اصولی منظوری دے دی۔عمران خان کے ویژن کے مطابق ہیلتھ کارڈ کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ہماری حکومت نے ہسپتالوں کی ایمرجینسیز میں مریضوں کے لیے مفت ادویات کا پروگرام شروع کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب  نے کہا کہ ہیلتھ کار ڈ کے ذریعے علاج کرانے والوں کیلئے آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔ہیلتھ کارڈ کے ذریعے مزید امراض کے علاج کی سہولت بھی دیں گے۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے ہیلتھ کارڈ پروگرام میں سرجری کی جدید ٹیکنالوجی سائبر نائف شامل کرنے کی منظوری دے دی۔


 پنجاب میں 20لاکھ افراد ہیلتھ کارڈ کے ذریعے علاج کرا چکے ہیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد

 پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ محمد خان بھٹی،سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر، گھرکی ہسپتال کے محسن گھرکی اور ڈاکٹر عامر عزیز کی اجلاس میں شرکت

مزیدخبریں