لاہور(سپورٹس رپورٹر) جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ میں کہوٹہ لجپال کلب چیمپئن بن گیا۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر سابق رکن صوبائی اسمبلی انجینئر راجہ قمر اسلام اور رکن بورڈ اف ڈائریکٹر ایسکو چوہدری خالد منیر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔اس موقع پر چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی راجہ اشتیاق احمد، ڈی ایس او راولپنڈی، توحید عباسی، اے آر ایل یونین کے صدر جمیل احمد کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ گزشتہ روز مور گاہ فٹ بال گراو¿نڈ، راولپنڈی میں ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کہوٹہ لجپال کلب اور الفلاح کلب کے مابین کھیلا گیا۔ جس میں کہوٹہ لجپال کلب نے الفلاح کلب کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ وقفے تک دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں۔ دوسرا ہاف ختم ہونے سے چند منٹ قبل کہوٹہ لجپال کلب کے کھلاڑی حمزہ نے گول کرکے برتری دلائی جو مقررہ وقت تک جاری رہی۔