مرکنٹائل ایکس چینج میں 17.8ارب روپے کے سودے

کراچی(کامرس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز میٹلز، انرجی، کوٹس، فاریکس اورانڈیکس کے 17.8ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 14196 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 6.511 ارب روپے رہی جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 4.452 ارب روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 1.871 ارب روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.788 ارب روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 1.569 ارب روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 866.269 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 375.389 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 110.229 ملین روپے، برینٹ کے سودوں کی مالیت 92.869 ملین روپے رہی۔

ای پیپر دی نیشن