امریکی قونصل جنرل کی سربراہ پنجاب سرمایہ کاری بورڈ جلال حسن کےساتھ ملاقات

لاہور (کامرس رپورٹر ) لاہور میں امریکی قونصل خانے اور پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت نے باہمی اشتراک اور تعاون کو نئی جہتوں سے متعارف کروانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس ضمن میں لاہور میں تعینات ہونیوالی امریکی قونصل جنرل کرسٹین کے ہاکنز نے پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت کا دورہ کیا اور ادارے کے سربراہ جلال حسن کے ساتھ اہم ملاقات کی۔ امریکی قونصل خانے کے سیاسی و معاشی آفیسر ڈگلس جانسٹن اور معاشی سپروائیزر آمنہ انیس بھی امریکی قونصل جنرل کرسٹین ہاکنز کے ساتھ تھے۔ اس اہم ملاقات کے دوران شرکاء نے اسٹریٹجک شراکت داری کے امکانات پر تبادلہ خیالات کیا جس میں پاکستانی مصنوعات کی بین الاقوامی مارکیٹ تک آسان رسائی، پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور مختلف شعبوں میں علم اور مہارت کے تبادلے جیسے اہم موضوعات زیر بحث آئے۔ 

ای پیپر دی نیشن