لاہور (کامرس رپورٹر)تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہاﺅ کی صورت حال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 1لاکھ 4ہزار600 کیوسک اور اخرج 1لاکھ 40ہزارکیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد 23ہزار 400کیوسک اور اخراج 23ہزار 400کیوسک، خیرآباد پل میں آمد1لاکھ 7ہزار800کیوسک،اخراج 1لاکھ 7ہزار 800کیوسک،جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد 14ہزار600 کیوسک اور اخراج 40ہزار کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد 42ہزار 100کیوسک اور اخراج 11ہزار500 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔بیراجوں میں جناح بیراج میں آمد 1لاکھ 56ہزار200کیوسک اور اخراج 1لاکھ 8ہزار 200کیوسک، چشمہ میں 1لاکھ 61ہزار کیوسک اوراخراج 1لاکھ 50ہزار کیوسک، تونسہ میں آمد1لاکھ 41ہزار 500کیوسک اور اخراج 1لاکھ 17ہزار700کیوسک رہا۔
دریاﺅں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
Sep 12, 2023