اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات میں اضافہ

Sep 12, 2023

کراچی(کامرس رپورٹر)بیرون ملک مقیم پاکستانیوںکی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات میںمعمولی اضافہ دیکھا گیا ہے اور گزشتہ ماہ اگست کے دوران3.1فیصد اضافہ سے 2ارب10کروڑ ڈالرز کی ترسیلات موصول ہوئی ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تا اگست مالی سال 24 کے دوران ترسیلاتِ زر کی مد میں مجموعی طور پر اب تک 4.1 ارب ڈالر موصول ہوئے ہیں،اگست 2023ءمیں ترسیلاتِ زر کی آمد کے اہم ذرائع میں بالترتیب سعودی عرب (490.1 ملین ڈالرز)، برطانیہ (331.3 ملین ڈالرز)متحدہ عرب امارات (308.0 ملین ڈالرز) اور امریکا (262.4 ملین ڈالرز) شامل ہیں۔

مزیدخبریں