لاہور(کامرس رپورٹر ) ایف پی سی سی آئی کے صدر عرفان اقبال شیخ نے آگاہ کیا ہے کہ ادارے کی اعلیٰ اختیاراتی ایگزیکٹو کمیٹی کے ایک ہنگامی اجلاس میں بدتمیزی اور توہین آمیز انداز میں چلائے جانے والی مہم، جس میں 21 ماہ قبل دسمبر 2021 میں ایف پی سی سی آئی کے انتخابات کو کمزور اور بدنام کرنے کی سازش کی گئی، کی شدید انداز میں مذمت کی گئی اور اسے متفقہ طور پر مسترد کر دیا گیا اور اس کے جواب میں اپنا شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا اور بے شرمی سے ادارے کے منتخب اور قانونی صدر پر حملہ کر کے انہیں اپنا ٹینیور پورا نہ کرنے دینے کی مذموم کوششوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی محمد سلیمان چاولہ نے واضح کیا کہ پاکستان کی کاروباری، صنعتی اور تاجر برادری کے گروپوں اور سیاسی جماعتوں میں فرق ہونا چاہیے کیونکہ تاجر برادری کو غیر سیاسی رہنا چاہیے اور وسیع تر قومی مفاد میں صرف اقتصادی، صنعتی، ایکسپورٹس، کمرشل سرگرمیوں، ملازمتوں کے مواقع اور ریونیو جنریشن پر اپنی توجہ مرکوز رکھنی چاہیے۔
توہین آمیز مہم ایف پی سی سی آئی انتخابات کمزورکرنے کی سازش ‘ عرفان اقبال
Sep 12, 2023