لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان کے مشہور رئیل اسٹیٹ ڈویلپر، اتحاد ٹاو¿ن کے زیر اہتمام بمقام فیز-II (تکنیکی طورپر آرکوس ہاو¿سنگ اسکیم کے طور پر منظور شدہ) قبل ازوقت قبضہ دینے کےلئے تقریب کا انعقاد کیا اورآئندہ بھی وقت سے پہلے پراجیکٹس کی تکمیل کا عزم ظاہر کیا۔ یہ تقریب فیز-II میں منعقد ہوئی اور صارفین نے بیلٹس کے ذریعے خریدے گئے پلاٹس کے مقررہ وقت سے پہلے مالکانہ حقوق ملنے پرخوشی کا اظہار کیا۔ اتحاد ٹاو¿ن فیز-II کمیونٹی میں ترقیاتی کاموں کی مزید توسیع کرتے ہوئے 50 سے زائد مکانات کی تعمیر کےلئے سنگ بنیاد کی تقریب کا بھی آغاز کیاگیا۔ فیز 11- رنگ روڈ اور فیروزپور روڈ سے دوطرفہ رسائی کے ساتھ اہم رہائشی اور کمرشل پلاٹس کی پیشکش کرتا ہے۔ سرسبز و شاداب پارکس کی حامل یہ بے حد پرسکون کمیونٹی ہے اور LDA سے منظور شدہ دو سڑکیں بشمول 100 فٹ کا مین بلیوارڈ‘ کمیونٹی کے اندر آسان آمدورفت کو یقینی بناتی ہے۔ اتحاد ٹاﺅن فیز II- میں زیرزمین بجلی کا نظام ماحول کی خوبصورتی اور تحفظ کو بڑھاتا ہے۔ یہ گیٹڈ کمیونٹی رہائشیوں کو ایک محفوظ اورپرسکون ماحول فراہم کرتی ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر چودھری محمد منیر نے انتظامیہ کی جانب سے صارفین کے اطمینان اور قبل از وقت ڈیلیوری کے عزم کو سراہا۔ تقریب کے اس موقع پر ڈائریکٹرز چودھری فیصل منیر‘ چودھری راحیل منیر اور اتحاد ٹاﺅن فیز II- کے سپانسرز فیصل کھوکھر اور نبیل کھوکھر نے شرکت کی ۔