مبینہ اربوں روپے کی رشوت ‘ پرویز الٰہی کے شریک ملزم محمد ریاض کے جسمانی ریمانڈ میں 2 دن کی توسیع

Sep 12, 2023

لاہور(خبرنگار)احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کی رشوت لینے کے کیس میں پرویز الٰہی کے شریک ملزم محمد ریاض کے جسمانی ریمانڈ میں 2 دن کی توسیع کردی،عدالت نے پرویز الٰہی کے ایک اور شریک ملزم سہیل اصغر اعوان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 25 ستمبر تک توسیع کردی۔

مزیدخبریں