لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین شیخ زید ہسپتال پروفیسر وقار احمدسے دو ہفتوں میں تحریری جواب طلب کرلیا،درخواست گزار کے وکیل میاں داﺅد نے مو¿قف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے درخواستگزار کو سال 2011 سے سے مستقل کرنے اور ترقی دینے کا حکم دیا جبکہ چیئرمین شیخ زید ہسپتال نے درخواستگزار کے علاوہ باقی تمام ملازمین کو دوہزار گیارہ سے مستقل کر دیا،درخواستگزار کو امتیازی سلوک کا نشانہ بناتے ہوئے دوہزار گیارہ سے مستقل نہیں کیا گیا، لاہور ہائیکورٹ نے نومبر 2021 میں درخواستگزار کو مستقل کرنے کا حکم دیا جبکہ دو سال گزرنے کے باوجود درخواستگزار کو مستقل نہیں کیا جا رہا، عدالتی حکم عدولی پر چیئرمین شیخ زید ہسپتال پروفیسر وقار احمد کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔