راولپنڈی:بگا شیخاں میں دو گروپوں میں تصادم، 4 افراد قتل

 راولپنڈی+ لاہور(آئی این پی+نامہ نگار ) تھانہ روات کے علاقہ بگا شیخاں میں دو گروپوں میں رات گئے تصادم کے دوران 4 افراد قتل ہو گئے۔ جن کی نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ ایس ایچ او روات نے بتایا کہ خونی تصادم میں ایک فریق کے جانب سے 3 جب کہ دوسری جانب سے 1 شخص قتل ہوا جب کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کی بنا پر پیش آیا۔ایس ایچ او نے مزید کہا کہ پولیس کی بھاری نفری گاوں بگا شیخاں سمیت آر ایچ یو میں تعینات ہے تاہم روات معاملہ کی تحقیقات جاری ہیں۔لاہورسے نامہ نگارکے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے راولپنڈی میں دو گروپوں کے تصادم میں 4 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سی پی او راولپنڈی کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...