کاغان ‘تتلے عالی کے رہائشی افراد کی گاڑی کو حادثہ 2جاں بحق‘ 7زخمی

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) کاغان میں مقامی افراد کی گاڑی کو حادثہ دو جاں بحق سات افراد زخمی تفصیلات کے مطابق نواحی گا¶ں تتلے عالی کے رہائشی افراد کا قافلہ سیر و تفریح کیلئے ناران کاغان گیا ہوا تھا کاغان ویلی پارس سے شاران فارسٹ جاتے ہوئے ان کی جیپ الٹ گئی جس سے محمد یوسف اور میاں عبدالرحمن موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ محمد کامران، شعیب، حسنین علی، علی رضا اور محمد اصغر سمیت سات افراد زخمی ہوئے جنہیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بالاکوٹ میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...