کاہنہ: ایل ڈی اے آپریشن کے دوران تصادم‘ پولیس اہلکاروں سمیت کئی افراد زخمی

کاہنہ (نامہ نگار) کاہنہ آپریشن کے دوران ایل ڈی اے اور علاقہ مکینوں کا آمنا سامنا ہو گیا۔ تصادم میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے گئے۔ نواحی علاقہ حویلی چیتو والی میں ایل ڈی اے کے آپریشن کے خلاف علاقہ مکینوں کی مزاحمت سے کئی افراد زخمی ہو گئے۔ علاقہ مکینوں کا مو¿قف ہے کہ ہمارے پاس ہائی کورٹ کا حکم امتناعی ہے۔ اس کے باوجود ایل ڈی اے نے ہمارے گھر مسمار کر دئیے ہیں۔ تصادم میں کئی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دئیے گئے۔ پولیس کے جوان بھی زخمی ہوئے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے درخواست کی ہے کہ وہ ایل ڈی اے کے غیر قانونی آپریشن کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...