کراچی(این این آئی) پی آئی اے ملازمین تاحال اگست کی تنخواہوں سے محروم ہیں۔ مالی مشکلات کے باعث پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے تمام ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہوسکی۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی مالی مشکلات سنگین ہوگئی ہے، جس کے سبب اب تک تمام ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جاسکی ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے پی آئی اے اکاﺅنٹس منجمند کرنے کے باعث ادارے کو مشکلات کا سامنا ہے۔ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ موجودہ مہنگائی کی وجہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث پی آئی اے کے ملازمین کو پریشانی کا سامنا ہے۔ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ نگران وفاقی حکومت نے فنڈز دینے کا وعدہ کیا ہے۔ امید ہے اسی ہفتے پی آئی اے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کردی جائے گی۔ذرائع کے مطابق مہنگائی اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے پی آئی اے ملازمین کوسخت مشکل کا سامنا ہے۔
پی آئی اے کی مالی مشکلات سنگین، ملازمین تنخواہوں سے محروم
Sep 12, 2023