پاک فوج کی لانگ رینج ٹیم نے بین الاقوامی مقابلوںمیں نئی تاریخ رقم کردی

اسلام آباد (خبرنگارخصوصی)پاک فوج کی لانگ رینج ٹیم نے بین الاقوامی مقابلوں "یورپی لانگ رینج چیمپئن شپ" میں تاریخ رقم کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق یورپی لانگ رینج چیمپئن شپ کا آغاز 5 ستمبر 2023 کو برطانیہ کے شہر بسلے میں ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ورلڈ چیمپیئن شپ کے بعد اس یورپی لانگ رینج چیمپئن شپ کو اس طرح کا دوسرا بڑا عالمی ایونٹ سمجھا جاتا ہے۔ پاکستان ٹیم نے پہلی مرتبہ یورپی چیمپیئن شپ میں حصہ لیا جب کہ ان مقابلوں میں 12 ممالک کے 80 سے زائد بین الاقوامی شوٹرز نے حصہ لیا۔ پاکستانی لانگ رینج ٹیم نے یورپی لانگ رینج چیمپئن شپ یوکے 2023 جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل احسن گلریز اور کرنل جنید وقاص نے سلور میڈل جیتا جبکہ لیفٹیننٹ کرنل جنید علی نے گولڈ میڈل حاصل کیا جو کہ پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی لانگ رینج مقابلوں میں پاکستان کی طرف سے جیتا جانے والا پہلا بین الاقوامی تمغہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن