فراڈ کیس میں علی وزیر کی ضمانت منظور ، رہائی کا حکم

 اسلام آ باد (آئی این پی ) انسداد دہشتگردی عدالت نے پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما علی وزیر کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے تھانہ بھارہ کہو فراڈ کیس کی سماعت کرتے ہوئے سابق رکنِ قومی اسمبلی علی وزیر کی ضمانت بعد از گرفتاری 20 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کر لی۔ علی وزیر کی جانب سے وکیل عطااللہ کنڈی عدالت میں پیش ہوئے۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے تین ستمبر کو تھانہ بھارہ کہو فراڈ کیس میں علی وزیر کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...