الیکشن کمشن کا چوہدری عابد رضا، ابراہیم جتوئی اور دیگر کے کیسز کی سماعت آج کر نے کا فیصلہ

اسلام آبا د (خصوصی نامہ نگار)الیکشن کمیشن آف پا کستان نے چوہدری عابد رضا، ابراہیم جتوئی اور دیگر کے کیسز کی سماعت منگل12ستمبر کی بجائے جمعرات 14 ستمبر کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلا ت کے مطا بق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے ڈی لسٹنگ نوٹس میںکہا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے این اے 71 گجرات سے سابق ایم این اے چوہدری عابد رضا کے خلاف مالی سال 22۔ 2021 کے جمع کرائے گئے اثاثہ جات کی تفصیلات کے حوالے سے کیس کی سماعت منگل کو ہونا تھی تاہم اب یہ سماعت 14 ستمبر کو ہو گی۔اسی طرح محمد ابراہیم جتوئی، امتیاز احمد شیخ اور شہریار خان مہر کی جانب سے ضلع شکارپور سے متعلق 2022ءکی حتمی حلقہ بندیوں کے حوالے سے کیس کی سماعت بھی جمعرات کو ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن