اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ کوہسار کے علاقے میں ایف آئی اے اور پولیس ٹیم پر ریڈنگ کے دوران فائرنگ کردی گئی پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے سب انسپکٹر محمد جمیل نے پولیس کو بتایا کہ ایف آئی اے نے پولیس کی مدد سے سیکٹر ایف سکس ٹو میں غیرملکی کرنسی کی غیرقانونی ذخیرہ اندوزی کے سلسلہ میں وارنٹ کے ساتھ تلاشی کے لئے شیخ مرید حسین کے گھر ریڈ کیاریڈ کے دوران گھر کے اندر سے چند مسلح ملزمان نے کلاشنکوف اور پستول سے ایف آئی اے ٹیم پر سیدھی فائرنگ کردی فائرنگ سے ایک فائر اسلام آباد پولیس کےاہلکار ندیم کی جیکٹ پر لگا جو محفوظ رہاکچھ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے گھر کی پچھلی سائیڈ سے فرار ہوگئے پولیس نے زیر دفعات 324،506ii، 353 ،186 ،148 ،149 ،427 ت پ مقدمہ درج کر لیا پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔