لاہور( این این آئی)پنجاب میں گزشتہ 24ھنٹے کے دوران 101نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق لاہور میں گزشتہ روز 37،راولپنڈی میں 29،ملتان میں 17،فیصل آباد میں 6، گوجرانوالہ میں 6،اٹک، مظفرگڑھ، چکوال ، خانیوال ، سرگودھا اور خوشاب میں ڈینگی کا ایک ،ایک نیا مریض سامنے آیا۔ سیکرٹری صحت کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 79 مریض زیر علاج ہیں جن میں چار کی حالت تشویشناک ہے۔