فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری خالد محمود نے کھاد کی ذخیرہ اندوزی پر گرینڈ ایکشن لیتے ہوئے 684 بیگ یوریا کھاد برآمد کرا لی۔ انہوں نے پرانی غلہ منڈی ڈجکوٹ میں چیئرمین ٹریڈرز کے گودام کو چیک کیا، جہاں بڑی مقدار میں کھاد ذخیرہ کی گئی تھی۔ انہوں نے توصیف اصغر نامی ڈیلر کے خلاف مقدمہ درج کرا کے موقع سے دو افراد گرفتار اور یوریا کھاد‘ ایک عدد ٹرالہ حوالہ پولیس کرا دیا۔
فیصل آباد میں ذخیرہ اندوزی پر ایکشن: گودام سے 684 بیگ کھاد برآمد‘ 2 گرفتار
Sep 12, 2023