تل ابیب (این این آئی) اسرائیل نے غزہ کی پٹی سے مغربی کنارے اور اسرائیل کے لیے فلسطینیوں کی برآمدات دوبارہ شروع کرنے کے لیے کرم ابو سالم تجارتی کراسنگ کو دھماکہ خیز مواد اسمگل کرنے کی کوشش کی وجہ سے تقریبا ایک ہفتے تک بند رکھنے کے بعد دوبارہ کھول دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کراسنگ پر موجود ایک فلسطینی اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ غزہ کی پٹی سے مغربی کنارے، اسرائیل کی جانب اور بیرون ملک برآمدات دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کپڑوں سے لدا ایک ٹرک اور لوہے سے لدا ایک ٹرالر اسرائیل کی طرف کراسنگ میں داخل ہوا۔تل ابیب نے 2007 سے غزہ کی پٹی پر ناکہ بندی کر رکھی ہے۔ اس نے گذشتہ پیر کو اعلان کیا تھا کہ اس نے دھماکہ خیز مواد کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنانے کے بعد غزہ کی پٹی سے تمام سامان کی برآمدات معطل کر دی ہیں۔