مانچسٹر(این این آئی)برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان کو لیبر پارٹی کا شیڈو وزیر برائے بزنس اور ٹریڈ مقرر کردیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مانچسٹر میں عراق، ترکی اور پاکستان کے قونصل جنرل اور کمرشل اتاشی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں افضل خان نے کہا کہ برطانیہ کے معاشی حالات کی بہتری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے۔اس موقع پر عراقی قونصل جنرل نے امید ظاہر کی کہ افضل خان مسلم ممالک کے مابین تجارتی تعلقات کی بہتری کیلئے اقدامات کریں گے۔ترک قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک اور برطانیہ کے مابین فری ٹریڈ کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔قونصل جنرل پاکستان کا کہنا تھا کہ برطانیہ اور پاکستان کے مابین تجارت کو مزید بہتر اور حجم بڑھانے کیلئے تعاون جاری رہے گا۔
برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان کو لیبر پارٹی کا شیڈو منسٹر مقرر کردیا گیا
Sep 12, 2023