پرویزالہٰی کی درخواست ضمانت پر سماعت 15 ستمبر تک ملتوی

Sep 12, 2023 | 10:30

 پرویزالہٰی کو آج بھی رہائی کا پروانہ نہ مل سکا۔ درخؤاست ضحمانت پر سماعت ملتوی کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی  عدالت اسلام آباد میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔پولیس کی جانب سے آج بھی ریکارڈ جمع نہ کروایا جا سکا۔ عدالت نے پولیس کو ریکارڈ جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت 15ستمبر تک ملتوی  کردی۔

مزیدخبریں