مقبوضہ کشمیر: آپریشن جاری، خاتون سمیت3افراد گرفتار، 4حریت پسند اشتہاری قرار

 سری نگر(کے پی آئی)مقبوضہ کشمیر کی ایک عدالت نے چار حریت پسندکشمیری نوجوانوں کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے عمیس احمد وانی، باسط احمد ڈار، ، اویس فیروز، مومن گلزار کو عسکریت پسند قرار دیتے ہوئے 30 دن کے اندر عدالت میں سرنڈر کرنے کا حکم دیا ہے۔ عمیس احمد وانی ولد نثار احمد وانی ساکن چولگام کولگام ، باسط احمد ڈار ولد مرحوم عبدالرشید ڈار ساکن ریڈونی کولگام ، اویس فیروز ولد فیروز احمد ساکن فرستہ بل پانپور اور مومن گلزار ولد گلزار احمد یر ساکن فردوس کالونی عیدگاہ سرینگر کے خلاف پولیس اسٹیشن پامپورہ ، کوٹھی باغ تھانہ، میں یو اے پی اے ایکٹ اور 7/25آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔ نوجوانوں کے خلاف اخبارات میں اشتہار دیے گئے ہیں انہیں کہا گیا ہے کہ30 دن کے اندر اندر عدالت میں حاضر ہوں، ایسا نہ کرنے کی صورت میں ان کے خلاف سیکشن 83 سی آر پی سی کے تحت کارروائی شروع کی جائے گی۔ بھارتی فورسز نے شمالی کشمیر میں محاصرے تلاشی کارروائی میں خاتون سمیت تین شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ بھارتی فورسز نے ضلع بارہمولہ کے علاقے چک ٹپر میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران لطیف احمد، شوکت احمد اور ایک خاتون کو گرفتار کیا۔ فوجیوں نے گرفتاریوں کا جواز پیش کرنے کے لیے ان کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعوی کیا۔گرفتار افراد کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانو ن یواے پی اے اور آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔دریں اثنا بھارتی فوجیوں نے ضلع بارہمولہ میں پٹن کے علاقے ہانجیویرا سے ایک دیسی ساختہ بم برآمد کرنے کا دعوی کیاہے۔ بھارتی حکام نے راجوری اور پونچھ کے جڑواں سرحدی اضلاع میں اضافی فوجی دستے تعینات کر دیے ہیں۔ بھارتی اخبار کے مطابق راجوری اور پونچھ کے جڑواں سرحدی اضلاع بشمول لائن آف کنٹرول کے ساتھ ساتھ اندرونی علاقوں میں بھارتی فوج کے اضافی دستے تعینات کیے گئے ہیں۔ عسکریت پسندوں کے ممکنہ حملوںکے پیش نظر فوج نے ان علاقوں میں تلاشی آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ راجوری اور پونچھ اضلاع کے پہاڑی علاقوں میں ڈھوکوں پر مسلسل نظر رکھنے کے لیے ڈرون استعمال کیے جارہے ہیں۔بھارتی پولیس نے اپنے ایجنٹوں کو کنٹرول لائن کے قریب دیہاتوں میں پھیلا دیا ہے تاکہ ان علاقوں میں آزادی پسند کارکنوں کے بارے میں معلومات فراہم کی جا سکیں۔بھارتی فورسز نے راجوری، پونچھ اور ریاسی اضلاع کے مختلف علاقوں میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائیوں میں بھی تیزی لائی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...