راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ ) نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) برطانیہ کے 190 ملین پاونڈ کے کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو آج طلب کرلیا۔ نیب راولپنڈی نے شیخ رشید کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔ نوٹس میں نیب نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کو صبح ساڑھے 9 بجے ذاتی حیثیت میں پیش ہونےکا حکم دیا ہے ۔ نیب کی جانب سے دیے نوٹس میں شیخ رشید کو کیس سے متعلقہ دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔