11ججوں کو بلاسود قرضے ‘ ہائیکورٹ نے مصدقہ دستاویزات طلب کر لیں

Sep 12, 2023

لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے عدالت عالیہ کے 11ججوں کو بلاسود 36کروڑ روپے کے قرضے کی منظوری کیخلاف معاملے میں مصدقہ دستاویزات لف کرکے درخواست دوبارہ دائر کرنے کی ہدایت کردی،عدالت نے رجسٹرار آفس کا درخواست گزار پر متاثرہ فریق ہونے کا اعتراض ختم کردیا، درخواست گزار کے وکیل ندیم سرور نے موقف اختیار کیا ججوں کو بلاسود قرضہ فراہم کرنا غیر قانونی اقدام ہے، جج پہلے ہی بے شمار مراعات حاصل کررہے ہیں عوام کے ٹیکس کے پیسہ نگران حکومت بے دریغ استعمال نہیں کر سکتی ہے،استدعا ہے عدالت نگران حکومت کی جانب سے ججوں کو قرضے دینے کی منظوری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دے، حتمی فیصلہ تک ججوں کو قرضہ دینے کا اقدام معطل کیا جائے۔

مزیدخبریں