پشاور19، افسروں سمیت 31ملزموں کیخلاف 110کروڑ کی کرپشن کا ریفرنس دائر

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) نیب خیبر پی کے ننے ضم شدہ اضلاع میں کرپشن کے الزام میں پاک پی ڈبلیو ڈی کے 19 افسروں سمیت 31 ملزمان کے خلاف ایک ارب 9 کروڑ 80 لاکھ روپے کا ریفرنس دائر کردیا۔ ضم شدہ اضلاع خیبر، باجوڑ اور مہمند میں ایس ڈی جیز کے منصوبوں میں بڑے پیمانے پر غبن کا انکشاف ہوا ہے، غیر قانونی ٹھیکوں اور کرپشن کے الزام میں نیب نے تحقیقات مکمل کرکے پاک پی ڈبلیو ڈی کے 19 افسران سمیت 31 ملزمان کے خلاف احتساب عدالت میں 1098 ملین روپے کا ریفرنس دائر کردیا۔ریفرنس میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے ایس ڈی جیز پروگرام کے تحت تینوں اضلاع میں ترقیاتی اسکیموں کے لیے لگ بھگ 1800 ملین روپے فنڈ مختص کیا تھا، مذکورہ فنڈ تینوں اضلاع میں 52 ترقیاتی سکیموں کے لیے تھا، فنڈ 2021۔ 22 میں مختص کیا گیا تھا جس میں ملزمان نے ملی بھگت کے ذریعے غیر قانونی طور پر 47 ٹھیکے دیے۔ریفرنس میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے جعلی پیمائشی کتب پر پیمنٹ بھی کی، ملزمان نے ملی بھگت، غیر قانونی ٹھیکوں اور جعلی پیمائشی بکس سے قومی خزانے کو 1098 ملین روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...