دہشتگری کی خصوصی عدالت میں پرویزالہٰی کی درخواست ضمانت پر سماعت آج ہو گی

 اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) اسلام آباد کی انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے پرویزالہی کی درخواست ضمانت پر سماعت(آج) منگل12 ستمبر تک ملتوی کردی۔ اے ٹی سی اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں پرویز الہی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پرویز الہی کی درخواست پر سماعت کی، پرویزالہی کی جانب سے وکیل عبدالرازق عدالت پیش ہوئے، پراسیکیوشن کی جانب سے ریکارڈ جمع نہ کروایا جا سکا۔ وکیل پرویزالہی کی جانب سے سابق وزیراعلی کے میڈیکل ٹیسٹ کی درخواست کی گئی جس پر عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت جاری کر دی۔ بعد ازاں عدالت نے صدر پی ٹی آئی چودھری پرویز الہی کی درخواست ضمانت پر سماعت(آج) منگل تک ملتوی کر دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن