اسلام آباد(آئی این پی) ڈاکٹرکوثرعبداللہ ملک سے بطورنگران وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔پیر کے روز ایوان صدر میں نگران وفاقی وزیر کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد ہوا،تقریب میں صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،تقریب میں نگران وزراءاور اعلیٰ حکام نے شرکت کی،تقریب کا آغازقومی ترانے اور کلام پاک کی تلاوت سے کیا گیا،صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے ڈاکٹرکوثرعبداللہ ملک سے بطورنگران وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لے لیا۔