پرویز الٰہی کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس، آئی جی اسلام آباد کے قابل ضمانت وارنٹ جاری

لاہور (خبرنگار) رہائی کے حکم کے باوجود چودھری پرویز الٰہی کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس میں ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ عدالت نے وارنٹ آئی جی اسلام آباد کے پیش نہ ہونے پر جاری کئے، وارنٹ 50 ہزار مچلکوں کے عوض جاری کئے گئے۔ آئی جی اسلام آباد کو 18 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم جسٹس مرزا وقاص ر¶ف نے قیصرہ الٰہی کی درخواست پر تحریری حکم میں جاری تھا۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو ہدایت کی کہ آپ چیک کر لیں کہ 18 ستمبر کو آئی جی اسلام اباد کیسے آئیں گے؟۔ آئی جی اسلام آباد کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہمیں مناسب نہیں لگے گا کہ آئی جی اسلام آباد کو ہم کسی اور طریقے سے بلائیں۔ اگر اللہ نے کسی کو عزت دی ہے تو اس کو برقرار رکھیں۔ عدالت میں جمع کروائی گئی انکوائری رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی انوسٹی گیشن اور ڈی آئی جی آپریشن لاہور نے توہین عدالت نہیں کی۔ اسلام آباد پولیس نے پرویز الٰہی کو قانون کے مطابق گرفتار کیا۔ عدالتی حکم پر ڈی آئی جی آپریشن علی ناصر رضوی اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن عمران کشور عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ پرویز الٰہی کے وکیل نے پولیس رپورٹ پر جواب کے لیے مہلت طلب کی۔ دوسری جانب جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کے روبرو نیب کی جانب سے پرویز الٰہی کو رہا کرنے کے سنگل بنچ کے احکامات کے خلاف دائر اپیل پر سماعت بنچ کے ایک رکن کے رخصت پر ہونے کے باعث نہ ہو سکی۔ نیب نے پرویز الٰہی کو رہا کرنے کے سنگل بنچ کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...