لاہور (خصوصی نامہ نگار ) سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی وحضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی پیر سید ہاشم علی شاہ زنجانی نے کہا ہے اولیا کرام نے احترام انسانیت ،بھائی چارے اور رواداری کا درس دیا ہے۔اللہ کے ان نیک بندوں کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام نے ہر مذہب کے احترام کا حکم دیا ہے۔پوری دنیا کو ملکر اس مذموم حرکت کو روکنا چاہئے۔ نیدر لینڈ میں توہین آمیز حرکت کیخلاف احتجاج پر سابق پاکستانی کرکٹر کو سزا یورپ کا دوہرا معیار ہے۔اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل میں مذہبی منافرت کیخلاف پاکستان کی قرار داد منظور ہونا خوش آئند ہے۔
اولیاکی تعلیمات پر عمل سے زندگی و آخرت سنور جاتی ہے:ہاشم علی شاہ زنجانی
Sep 12, 2023