تحفظ ختم نبوت کےلئے ہر قسم کی قربانی کےلئے تیار ہیں:پیرنصیراحمدقادری

فیروز والہ(نامہ نگار) بانی تحریک ختم نبوت الحاج علامہ پیر نصیر احمد قادری نے کہا ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے اس کا تحفظ ہر مسلمان کے ایمان کی اساس ہے۔ آئین پاکستان میں ختم نبوت کے منکر افرا کو غیر مسلم دیا گیا ہے۔ تحفظ ختم نبوت کےلئے ہم ہر قسم کی قربانی دینے کےلئے تیار ہیں۔ توہین رسالت کے قانون میں کسی ترمیم کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔علامہ انتصار الحسن شاہ قادری نے کہا عقیدہ ختم نبوت اور وطن عزیز تحفظ کےلئے قوم متحد ہے کسی بیرونی ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ قائد اہل سنت علامہ شاہ احمد نورانی نے قومی اسمبلی میں قرارداد منظور کرا کے قادیانیوں کو غیرمسلم اقلیت قرار دیا۔ان خیالات کا اظہار جامع مرکزی مسجد لبیک یا رسول اللہ کامران پارک شاہدرہ میں منعقد سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تحفظ ختم نبوت کانفرنس“سے مفتی عمران الحسن فاروقی، علامہ محمد حسن رضا نقشبندی، صاحبزادہ مفتی پیر عبدالکریم نقشبندی،امیر ِ لاہور علامہ جمیل احمد شرقپوری و دیگر نے خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...