پاکستان کو قائد کے تصور کے مطابق فلاحی مملکت بنانا ہوگا:ڈاکٹر جاویداکرم

Sep 12, 2023

لاہور (نیوز رپورٹر)نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے اپنی ولولہ انگیز قیادت کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں میں ایک آزاد وطن کی تڑپ پیدا کی۔قائداعظم نے دو قومی نظریہ پیش کرکے مسلمانوں کیلئے الگ وطن کی بنیاد رکھی۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ قائد کے تصور کے مطابق ہمیں پاکستان کو فلاحی مملکت بنانا ہوگا اور نسلی تفریق مٹا کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہوگا۔ موجودہ حالات سے نمٹنے، پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنانے کے لیے قائد کی تعلیمات پر عمل کرنا ہوگا۔ 

مزیدخبریں