قوم پٹرول وبجلی قیمتوں میں اضافہ برداشت نہیں کرسکتی‘ضیاءالدین انصاری

Sep 12, 2023

لاہور ( خصوصی نامہ نگار )امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈوکیٹ نے بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بجلی اورپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ قوم برداشت نہیں کرسکتی۔ مہنگائی مافیا اور چوروں کی سرپرستی کرکے حکمران طبقہ عوام کیلئے مشکلات کا پہاڑ کھڑے کررہا ہے ۔قوم متحد ہو کر جماعت اسلامی کی اہل اور امانت و دیانت والی قیادت کا ساتھ دے ملک و قوم کی تقدیر بدل دیں گے۔ مہنگی بجلی، پیڑول اور مہنگائی بے روزگاری کے خلاف جماعت اسلامی کی تحریک مہنگائی کی پسی عوام کیلئے امید کی کرن ہے۔جماعت اسلامی کی اس تحریک کا بنیادی مقصد بجلی، پیٹرول، گیس اور اشیائے خورونوش کی قیمتیں کم کی جائیں۔

مزیدخبریں