لاہور( خصوصی نامہ نگار )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور رابطہ کمیٹی اور عہدیداروں کااجلاس مرکز ختم نبوت مسلم ٹاﺅن میں ہوا۔اجلاس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنمامولاناعزیز الرحمن ثانی مولاناعلیم الدین ،شاکرپیررضوان نفیس، مولاناعبدالنعیم، مولانامحمدحنیف کمبوہ ،مولانااشرف گجر،ڈاکٹر عبدالواحد قریشی، مولاناخالد محمود ،مولاناعبدالعزیز، مولاناسعید وقار ،مولاناسمیع اللہ ودیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں علماءنے ختم نبوت کانفرنس کی کامیابی پر لاہور ڈویژن کے علمائ،دینی ومذہبی قائدین اور تمام شرکا ءکاشکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ ختم نبوت کانفر س میں لاکھوں عاشقان مصطفی نے شرکت کر کے قادیانی اور دیگر کفریہ طاقتوں کو پیغام دیا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت اورقانون ناموس رسالت کے خلاف کوئی سازش برداشت نہیں کی جائے گی۔علماء نے جمعیت علماءاسلام لاہور کے جنرل سیکرٹری درسگاہ جامعہ محمد یہ کاہنہ کے بانی و شیخ الحدیث مفتی عبد الحفیظ کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر مفتی عبد الحفیظ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہااللہ تعالی سب کو یہ دکھ درد برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے اور صبر جمیل عطا کرے۔