لاہور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ عبداللہ بن عمرؓ کے استاذ الحدیث اور ملک کے نامور عالم دین مولانا صوفی عتیق الرحمن نے الکہف ایجوکیشنل فاو¿نڈیشن کے زیر اہتمام ٹاو¿ن شپ لاہور میں ممتاز اصلاحی شخصیت پیر حافظ محمد ابراہیم نقشبندی کی زیر صدارت ”اصلاحی تقریب“ سے خطاب کرتے کہا کہ دوسروں کی محتاجگی سے بچنے،بیوی بچوں کی کفالت،والدین کی خدمت اور دینی کاموں پر خرچ کرنے کیلئے شریعت کے مطابق دنیا کمانا، کاروبار اور تجارت کرنا گناہ نہیں بلکہ ثواب کا کام ہے انہوں نے کہا کہ مسلمان دنیا دار نہیں بلکہ دیندار ہوتا ہے اور دینداری اللہ رب العزت کے احکام اور آپ کے طریقوں کی کامل اطاعت کا نام ہے،انہوں نے کہا کہ نیکی کا اصل بدلہ دنیا میں نہیں بلکہ آخرت میں ہے۔