ایشیا کپ: بھارتی بیٹرز سری لنکن بولنگ کے آگے لڑکھڑا گئے

Sep 12, 2023 | 17:40

ویب ڈیسک

سری لنکا میں جاری ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں بھارت کے چھ کھلاڑی محض 178 رنز پر پویلین لوٹ گئے ہیں۔کولمبو کے آر پریمیداسا اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں  بھارت نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔روہت شرما اور شبمان گل نے میدان میں اتر کرکھیل کا آغاز کیا لیکن شبمان گل صرف 19 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے ان کے بعد آنے والے ویرات کوہلی تین سکور پر کیچ آوٹ ہو گئے۔اوپننگ پر آنے والے روہت شرما نصف سینچری بنانے میں کامیاب ہوئے اور 53 رنز پر ویلالاگے کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔بھارتی ٹیم میچ جیتنے کی صورت میں فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائے گی۔بھارتی کپتان روہت شرما کا ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مسلسل تیسرے دن کھیلنا ایک چیلنج ہے۔سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان داسن شناکا نے اس موقع پر کہا کہ ‘ہم بھی اس پِچ پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ہی کرتے، ٹیم کے نوجوان کھلاڑی اب سینئر بن چکے ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت کے خلاف اگر سری لنکا آج فتح حاصل کرلیتا ہے اور اگر بھارت بنگلہ دیش کو ہرا دیتا ہے تو پھر بھی پاکستان سری لنکا کے خلاف اپنا میچ جیتنے کے باوجود ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گا۔

مزیدخبریں