دوسرے کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کی قیمتیوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق منگل کو کاروبار کےاختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے28 پیسے سستا ہو گیا .جس کے بعد ڈالر299 روپے88پیسے کی سطح پربندہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے. گزشتہ روز 4 روپے کی کمی کے بعد 3 سو روپے پر بند ہوا تھا۔اسی طرح اوپن مارکیٹ میں یورو1 روپیہ سستا ہونے کے بعد 324، برطانوی پائونڈ بھی 1 روپیہ سستا ہونے کے بعد 378 پرآگیا ہے۔اماراتی درہم کی قیمت برقرار جبکہ سعودی ریال میں 50 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی .جس کے بعد نئی قیمت 78 روپے 70 پیسے پر آگئی ہے ۔
علاوہ ازیں اسٹاک ایکسچینج،100انڈیکس میں 357 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی. جس کے بعد اسٹاک ایکسچینج ،100انڈیکس 45ہزار508 کی سطح پربند ہوا۔