خاتم النبین ﷺ (2)

حضرت ابو ہریرہ ؓسے مروی ہے کہ حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا : میری مثال اور مجھ سے پہلے انبیاء کرام علیہم السلام کی مثال اس شخص کی طرح ہے جس نے بہت حسین و جمیل ایک گھر بنایا۔ مگر ایک کونے میں ایک اینٹ کی جگہ چھوڑ دی ، لوگ اس کے گرد گھومتے ہیں اور تعجب سے کہتے ہیں کہ اس میں یہ اینٹ کیوں نہیں لگائی گئی۔ حضور نبی کریمﷺ نے فرمایا وہ اینٹ میں ہوں اور میں خاتم النبین ہو ں ( مسلم )
حضرت ثوبان ؓ سے مروی ہے کہ حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا بیشک اللہ تعالیٰ نے میرے لیے تمام روئے زمین کولپیٹ دیا ہے اور میں نے اس کے مشرق اور مغرب کو دیکھ لیا ہے اور فرمایا عنقریب میری امت میں تیس کذاب ہوں گے اوران میں سے ہر ایک گمان کرے گا کہ وہ نبی ہے حالانکہ کہ میں خاتم النبین ہوں میرے بعد کوئی نبی نہیں۔ ( ابودائو )
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ مجھے چھ وجوہات کی وجہ سے باقی انبیاء پر فضیلت بخشی گئی ہے۔ 1:مجھے جامع کلمات عطا کیے گئے ہیں ، 2: رعب سے میری مدد کی گئی ہے ،3: میرے لیے غنیمتوں کو حلال کر دیا گیا ہے ،4:تمام روئے زمین کو میرے لیے طہارت اور نماز کی جگہ بنا دیا گیا ہے ،5: مجھے تمام مخلوق کی طرف نبی بنا کر بھیجا گیا ہے اور6: اور مجھ پر انبیاء کا سلسلہ ختم کر دیا گیا ہے۔ ( مسلم ) 
حضرت جبیر بن معطم ؓ سے مروی ہے کہ حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا میرے متعدد نام ہیں۔ میں محمد ہوں ، میں احمد ہوں ، میں ماحی ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے میرے سبب کفر کو ختم کیا۔ میں حاشر ہو ں کیونکہ میرے قدموں پر لوگوں کا حشر ہو گا اور میں عاقب ہوں اور عاقب وہ جس کے بعد کوئی نبی نہیں۔ (ترمذی) 
 حضور نبی کریمﷺ نے حضرت علی ؓسے فرمایا کیا تم مجھ سے اس پر راضی نہیںہوکہ تمہاری اور میری مثال ایسے ہے جیسے حضرت موسیٰ علیہ السلام اور حضرت ہارون علیہ السلام کی لیکن فرق یہ ہے کہ حضرت ہارون علیہ السلام نبی تھے لیکن میرے بعد کوئی نہیں۔ (مسلم ) 
حضرت ابو امامہ ؓسے مروی ہے حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا اے لوگو بیشک میرے بعد کوئی نبی نہیں اور تمہارے بعد کوئی امت نہیں لہٰذا تم اپنے رب کی عبادت کرو ، پانچ نمازیں پڑھو ، رزے رکھو، خوش دلی کے ساتھ زکوۃ ادا کرو اپنے حاکم کی اطاعت کرو اور اپنے رب کی جنت میں داخل ہو جائو۔ ( معجم الکبیر ) 
خود میرے نبی ﷺ نے بات یہ بتا دی لانبی بعدی ،لانبی بعدی
ہر زمانہ سن لے یہ نوائے ہادی لا نبی بعدی، لانبی بعدی

ای پیپر دی نیشن

ہم باز نہیں آتے!!

حرف ناتمام…زاہد نویدzahidnaveed@hotmail.com یادش بخیر …یہ زمانہ 1960 کا جس کے حوالے سے آج بات ہوگی۔ یہ دور ایوب خاں کے زوال اور بھٹو ...