ایوان کا ماحول سازگار بنانے کیلئے سپیکر کی مفاہمتی کوششیں

Sep 12, 2024

وقار عباسی

 حکومت کی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں دو تہائی اکثریت حاصل کرنے کی بھرپور کوشش جاری ہے۔ پی ٹی آئی ارکان کی گرفتاری کے باعث حکومت کو پارلیمان کا مشترکہ اجلاس موخر کرنا پڑ گیا۔ قومی امکان ہے کہ حکومت آج آئینی عدالت کے قیام کا بل ، سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد میں مجوزہ اضافہ اور چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری کے حوالے سے قانون سازی کو ٹیبل کرے گی ادھر سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان کا ماحول ساز گار بنانے کے لیے مفاہمتی کوشش جاری رکھی ہے نہ صرف پی ٹی آئی کے گرفتار 10 ارکان کے پروڈکشن آر ڈر جاری کروا دئیے بلکہ پارلیمنٹ کے اندر سے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کو گرفتار کرنے کے معاملے کا بھی سختی سے نوٹس لیا ہے۔ شازیہ مری کی درخواست پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 76ویں برسی، کلثوم نواز کی برسی سابق ایم این اے  حمیر حیات روکھڑی سمیت فلطسین کے شہداء کے لیے فاتحہ کروائی گئی۔

مزیدخبریں