لاہور (سٹاف رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ کوکلئیر امپلانٹ سرجری اور تھراپی سے مسفید بچے اپنی سماعت و گویائی بحال ہونے کے بعد نارمل زندگی گذارنے کے قابل ہورہے ہیں۔ پنجاب پولیس ویلفیئر برانچ نے اب تک 18بچوں کی کوکلئیر امپلانٹ سرجریز کروائی ہیں۔انہوں نے پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ سے ملاقات کی‘ پیش کردہ مسائل سنے اور درخواستوں پر فوری ازالے کے احکامات جاری کئے اور کہاکہ پولیس ملازمین کی بہترین ویلفیئر اولین ترجیح ہے، میرٹ پر ہر ممکن ریلیف اقدامات جاری رہیں گے۔