لاہور(کلچرل رپورٹر) یوسف سٹریٹ نیشنل پارک ساندہ روڈ میں صحت و صفائی کی ناقص صورتحال پر علاقہ مکینوں نے احتجاج اور اظہار تشویش کیا۔ معزین علاقہ رانا محمد امتیاز، رانا محمد فیاض، چودھری اویس، چودھری امتیاز، رانا محمد اعجاز، طلحہ ریاض، غفار شاہ، منا بھٹی برادران، اسلم، فاروق اور دیگر نے کہا ڈیوٹی پر متعین جمعدار ہفتہ ہفتہ گلی کی صفائی نہیں کرتا۔ گردوغبار اور کوڑے کے ڈھیر کے باعث بیماریوں کا اندیشہ ہے۔نمازیوں کو بھی دشواری کا سامنا ہے۔ یہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا حلقہ ہے اور میاں مرغوب احمد ایم پی اے ہیں۔ عملہ صفائی کو فوراً ڈیوٹی کا پابندی کیا جائے۔