لاہور( خصوصی نامہ نگار)شیخ زاید اسلامک سنٹر، پنجاب یونیورسٹی لاہور نے مفتی ضیاء الدین کو پی ایچ ڈی کی ڈگری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ انہوں نے اپنا تحقیقی مقالہ ’’خدمات (سروسز) کے کاروبار میں شرکت کے اصولی مباحث اور متعلقہ جدید مسائل‘‘ کے عنوان سے شیخ زاید اسلامک سنٹر کے پروفیسر ڈاکٹر محمد اعجاز کی زیر نگرانی مکمل کیا۔ جس پر پنجاب یونیورسٹی لاہور نے انہیں پی ایچ ڈی کی ڈگری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
مفتی ضیاء الدین کو پی ایچ ڈی کی ڈگری کا نوٹیفکیشن جاری
Sep 12, 2024