لاہور(خبرنگار) وزیر اعلی مریم نواز کی ہدایت پر ہر گلی محلے کو زیرو ویسٹ کرنے کیلئے شہر لاہور میں صفائی آپریشن جاری ہے۔ ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران اور ورکرز فیلڈ میں متحرک ہیں۔سی ای او بابر صاحب دین نے ایل ڈبلیو ایم سی کی آپریشن ٹیموں کی ورکنگ کا جائزہ لینے کیلئے فیلڈ میں سرپرائز چیکنگ کی۔ مختلف علاقوں میں دورہ کر کے ورکرز کی حاضری اور صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔